Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2302 (مشکوۃ المصابیح)
[2302] متفق علیہ، رواہ البخاري (6403) و مسلم (2691/28)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم: من قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَتْ لَہُ عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ وَكُتِبَتْ لَہُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَمُحِيَتْ عَنْہُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ وَكَانَتْ لَہُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ يَوْمَہُ ذَلِكَ حَتَّی يُمْسِيَ وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِہِ إِلَّا رَجُلٌ عَمِلَ أَكْثَرَ مِنْہُ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ دعا پڑھتا ہے:’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لئے بادشاہت ہے،اسی کے لئے ہر قسم کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ تو اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے،اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔اس کے سو گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں،وہ پورا دن شام ہونے تک شیطان سے محفوظ رہے گا اور اس سے بہتر کوئی شخص نہیں آئے گا مگر وہ جس نے اس سے زیادہ مرتبہ پڑھا ہو گا۔‘‘ متفق علیہ،رواہ البخاری (۶۴۰۳) و مسلم