Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2312 (مشکوۃ المصابیح)

[2312] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3471) ٭ ضحاک بن حمزۃ:ضعیف، ولہ متن آخر عند النسائي في عمل الیوم و اللیلۃ (821) وسندہ حسن و لیس فیہ:’’مائۃ حجۃ‘‘

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ سَبَّحَ اللہَ مِائَةً بِالْغَدَاةِ وَمِائَةً بِالْعَشِيِّ كَانَ كَمَنْ حَجَّ مِائَةَ حَجَّةٍ وَمَنْ حَمِدَ اللہَ مِائَةً بِالْغَدَاةِ وَمِائَةً بِالْعَشِيِّ كَانَ كَمَنْ حَمَلَ عَلَی مِائَةِ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللہِ وَمَنْ ہَلَّلَ اللہَ مِائَةً بِالْغَدَاةِ وَمِائَةً بِالْعَشِيِّ كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ مِائَةَ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ وَمَنْ كَبَّرَ اللہَ مِائَةً بِالْغَدَاةِ وَمِائَةً بِالْعَشِيِّ لَمْ يَأْتِ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ أَحَدٌ بِأَكْثَرِ مِمَّا أَتَی بِہِ إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ أَوْ زَادَ عَلَی مَا قَالَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيب

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتےہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص صبح و شام سو سو مرتبہ سبحان اللہ کہتا ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے سو حج کیا ہو،جو شخص سو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام الحمدللہ کہتا ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اللہ کی راہ میں سو گھوڑے فراہم کیے ہوں،جو شخص صبح و شام سو سو مرتبہ ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ)) پڑھتا ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اسماعیل ؑ کی اولاد سے سو غلام آزاد کیے ہوں اور جو شخص صبح و شام سو سو مرتبہ ((اَللہُ اَکْبَرُ)) کہتا ہے تو روز قیامت اس سے بڑھ کر کوئی افضل عمل لے کر حاضر نہیں ہو گا مگر وہ شخص جس نے اس کے مثل یا اس سے زیادہ (یہ وظیفہ) کیا ہو گا۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی (۳۴۷۱)۔