Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2313 (مشکوۃ المصابیح)
[2313] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3518) ٭ عبد الرحمٰن الإفریقي ضعیف و حدیث الترمذي (3519) یغني عنہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((التَّسْبِيحُ نِصْفُ الْمِيزَانِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ يَمْلَؤُہُ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ لَيْسَ لَہَا حِجَابٌ دُونَ اللہِ حَتَّی تَخْلُصَ إِلَيْہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ إِسْنَادہ بِالْقَوِيّ
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سبحان اللہ کہنا نصف میزان ہے جبکہ الحمدللہ کہنا اس کو بھر دیتا ہے،اور ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ)) کسی حجاب یا رکاوٹ کے بغیر اللہ تک پہنچ جاتا ہے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے کہا: یہ حدیث غریب ہے اور اس کی سند قوی نہیں۔سندہ ضعیف،رواہ الترمذی (۳۵۱۸،۳۵۱۹)