Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2316 (مشکوۃ المصابیح)
[2316] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3583) و أبو داود (1501)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ يُسَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا وَكَانَتْ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّہْلِيلِ وَالتَّقْدِيسِ واعقِدْنَ بالأناملِ فإِنہنَّ مسؤولات مُسْتَنْطَقَاتٌ وَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
یُسیرہ ؓ جو کہ مہاجرات میں سے تھیں بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا:’’((سُبْحَانَ اللہِ)) ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ)) اور ((سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسَ)) پڑھنے کا التزام (اہتمام) کرو اور انہیں انگلیوں کے پوروں پر شمار کرو کیونکہ (روز قیامت) ان سے پوچھا جائے گا اور وہ کلام کریں گے،غافل نہ ہونا ورنہ تمہیں رحمت سے محروم کر دیا جائے گا۔‘‘ ترمذی،ابوداؤد۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی (۳۵۸۳) و ابوداؤد (۱۵۰۱)