Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2318 (مشکوۃ المصابیح)
[2318] حسن، رواہ الترمذي (3533) ٭ الأعمش مدلس و عنعن فالسند ضعیف و لہ شاھد حسن عند أحمد (152/3) و البخاري فی الأدب المفرد (634)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّ عَلَی شَجَرَةٍ يَابِسَةِ الْوَرَقِ فَضَرَبَہَا بِعَصَاہُ فَتَنَاثَرَ الْوَرَقُ فَقَالَ: ((إِنَّ الْحَمْدُ لِلَّہِ وَسُبْحَانَ اللہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ تُساقطُ ذُنوبَ العَبدِ كَمَا يتَساقطُ وَرَقُ ہَذِہِ الشَّجَرَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: ہَذَا حديثٌ غَرِيب
انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک درخت کے پاس سے گزرے جس کے پتے خشک ہو چکے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر اپنی لاٹھی ماری تو پتے گر پڑے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’((الْحَمْدَلِلہِ،سُبْحَانَ اللہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ)) بندے کے گناہ گرا دیتاہے جیسے اس درخت کے پتے گررہے ہیں۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔حسن،رواہ الترمذی (۳۵۳۳) و احمد (۳ / ۱۵۲) و البخاری فی الادب المفرد (۶۳۴)۔