Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2328 (مشکوۃ المصابیح)

[2328] رواہ مسلم (2749/11)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَہَبَ اللہُ بِكُمْ وَلَجَاءَ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ فَيَسْتَغْفِرُونَ اللہَ فَيَغْفِرُ لَہُمْ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تمہیں (اس دنیا سے) لے جائے اور ایک دوسری قوم لے آئے جو گناہ کریں،پھر اللہ سے مغفرت طلب کریں تو وہ انہیں معاف کر دے۔‘‘ رواہ مسلم۔