Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2329 (مشکوۃ المصابیح)
[2329] رواہ مسلم (2759/31)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ يَبْسُطُ يَدَہُ بِاللَّيْلِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ النَّہَارِ وَيَبْسُطُ يَدَہُ بِالنَّہَارِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ اللَّيْلِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ
ابوموسیٰ اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کے وقت گناہ کرنے والا توبہ کر لے،اور وہ دن کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کے وقت گناہ کرنے والا توبہ کر لے (اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتیٰ کہ سورج مغرب کی طرف سے طلوع ہو جائے (یعنی قیامت تک)۔‘‘ رواہ مسلم۔