Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2334 (مشکوۃ المصابیح)
[2334] رواہ مسلم (2621/137)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ حَدَّثَ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: وَاللہِ لَا يَغْفِرُ اللہُ لِفُلَانٍ وَأَنَّ اللہَ تَعَالَی قَالَ: مَنْ ذَا الَّذِي يَتَأَلَّی عَلَيَّ أَنِّي لَا أَغْفِرُ لِفُلَانٍ فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِفُلَانٍ وَأَحْبَطْتُ عَمَلَكَ . أَوْ كَمَا قَالَ. رَوَاہُ مُسلم
جندب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث بیان کی کہ کسی آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں شخص کو معاف نہیں کرے گا،تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وہ کون ہے جو مجھ پر قسم اٹھاتا ہے کہ میں فلاں شخص کو معاف نہیں کروں گا،میں نے اسے تو معاف کر دیا اور تیرے اعمال ضائع کر دیے۔‘‘ یا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔رواہ مسلم۔