Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2333 (مشکوۃ المصابیح)

[2333] متفق علیہ، رواہ البخاري (7507) و مسلم (2758/29)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ عَبْدًا أَذْنَبَ ذَنْبًا فَقَالَ: رَبِّ أَذْنَبْتُ فَاغْفِرْہُ فَقَالَ رَبُّہُ أَعَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَہُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِہِ؟ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ثُمَّ مَكَثَ مَا شَاءَ اللہُ ثُمَّ أَذْنَبَ ذَنْبًا فَقَالَ: رَبِّ أَذْنَبْتُ ذَنْبًا فَاغْفِرْہُ فَقَالَ رَبُّہُ: أَعَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَہُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِہِ؟ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ثُمَّ مَكَثَ مَا شَاءَ اللہُ ثُمَّ أَذْنَبَ ذَنبا قالَ: رب أذنبت ذَنبا آخر فَاغْفِر لِي فَقَالَ: أَعَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَہُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِہِ؟ غَفَرْتُ لِعَبْدِي فَلْيَفْعَلْ مَا شَاءَ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بندہ گناہ کرتا ہے تو کہتا ہے: رب جی! میں گناہ کر بیٹھا ہوں تو اسے بخش دے،تو اس کا رب فرماتا ہے: کیا میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہ بخشتا ہے اور اسکی وجہ سے مؤاخذہ بھی کر سکتا ہے؟ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا،پھر جس قدر اللہ چاہتا ہے وہ شخص گناہ سے باز رہتا ہے،لیکن پھر گناہ کر لیتا ہے اور کہتا ہے،رب جی! میں گناہ کر بیٹھا ہوں اسے معاف فرما دے،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کیا میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخش سکتا ہے اور اس پر مؤاخذہ بھی کر سکتا ہے؟ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا،پھر جس قدر اللہ چاہتا ہے وہ باز رہتا ہے،لیکن پھر گناہ کر بیٹھتا ہے تو کہتا ہے،رب جی! میں ایک اور گناہ کر بیٹھا ہوں،مجھے معاف فرما دے،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،کیا میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ معاف کر سکتا ہے اور اس پر مؤاخذہ بھی کر سکتا ہے؟ میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا،وہ جو چاہے سو کرے۔‘‘ متفق علیہ،رواہ البخاری (۷۵۰۷) و مسلم