Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2349 (مشکوۃ المصابیح)
[2349] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3284) [و صححہ الحاکم (469/2۔ 470) علی شرط الشیخین ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابْن عَبَّاس: فِي قَوْلہ تَعَالَی: (إِلَّا اللمم) قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنْ تَغْفِرِ اللہُمَّ تَغْفِرْ جَمَّا وَأَيُّ عَبْدٍ لَكَ لَا أَلَمَّا رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيب
ابن عباس ؓ نے اللہ تعالیٰ کا فرمان: (اِلَّا اللَّمَمَ) کے بارے میں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! اگر تو معاف کر دے تو سبھی گناہ معاف کر دے،اور تیرا کون سا بندہ ہے جو صغیرہ گناہ نہیں کرتا۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی (۳۲۸۴) و صححہ الحاکم (۲ / ۴۶۹،۴۷۰)۔