Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2348 (مشکوۃ المصابیح)

[2348] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (459/6 ح 28148) والترمذي (3237) و البغوي في شرح السنۃ (384/14 ح 4186)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يقْرَأ: (يَا عبَادي الَّذِي أَسْرَفُوا عَلَی أَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللہِ إِنَّ اللہَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا) وَلَا يُبَالِي رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ يَقُولُ: بَدَلَ: يقْرَأ

اسماء بنت یزید ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا:’’میرے وہ بندے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں کیونکہ اللہ تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔‘‘ اور وہ پرواہ نہیں کرتا۔‘‘ احمد،ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے،اور شرح السنہ میں یقرا کے بدلے یقول کے الفاظ ہیں۔اسنادہ حسن،رواہ احمد (۶ / ۴۵۹ ح ۲۸۱۴۸) و الترمذی (۳۲۳۷) و فی شرح السنہ (۱۴ / ۳۸۴ ح ۴۱۸۶)۔