Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2360 (مشکوۃ المصابیح)
[2360] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (275/5 ح 22720) ٭ فیہ أبو عبد الرحمٰن الجبلاني (صحح): لم أجد من وثقہ، ترجمتہ في تعجیل المنفعۃ (ص 499) وغیرہ و ابن لھیعۃ ضعیف لاختلاطہ و فی السند ألوان أخری .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي الدُّنْيَا بِہَذِہِ الْآيَةِ (يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرفُوا علی أنْفُسِہم لَا تَقْنَطوا) الْآيَةَ)) فَقَالَ رَجُلٌ: فَمَنْ أَشْرَكَ؟ فَسَكَتَ النَّبِيِّ ﷺ ثُمَّ قَالَ: ((أَلا وَمن أشرَكَ)) ثَلَاث مرَّاتٍ
ثوبان ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اس آیت ’’میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا‘‘ کے بدلے پوری دنیا کا مل جانا بھی مجھے پسند نہیں۔‘‘ کسی آدمی نے عرض کیا،تو جس نے شرک کیا ہو؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے،پھر آپ نے تین مرتبہ فرمایا:’’سن لو! جس نے شرک کیا ہو۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد۔