Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2361 (مشکوۃ المصابیح)
[2361] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (174/5 ح 21855، 21856) [و صححہ ابن حبان (2450) والحاکم (257/4) ووافقہ الذہبي] ٭ فیہ عمر بن نعیم و أسامۃ بن سلمان: و حدیثھما لا ینزل عن درجۃ الحسن، و ثقھما ابن حبان والحاکم وغیرھما .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ تَعَالَی لَيَغْفِرُ لِعَبْدِہِ مَا لَمْ يَقَعِ الْحِجَابُ)) . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا الْحِجَابُ؟ قَالَ: ((أَنْ تَمُوتَ النَّفْسُ وَہِيَ مُشْرِكَةٌ)) رَوَی الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ أَحْمَدُ وَرَوَی الْبَيْہَقِيُّ الْأَخِيرَ فِي كِتَابِ الْبَعْثُ والنشور
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ حجاب واقع ہونے سے پہلے تک اپنے بندے کو بخشتا رہتا ہے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! حجاب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی جان حالت شرک میں فوت ہو۔‘‘ تینوں احادیث امام احمد نے روایت کیں اور امام بیہقی نے آخری حدیث ’’کتاب البعث والنشور‘‘ میں روایت کی ہے۔اسنادہ حسن،رواہ احمد۔