Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2369 (مشکوۃ المصابیح)
[2369] متفق علیہ، رواہ البخاري (6481) و مسلم (2756/24)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم: قَالَ رَجُلٌ لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ لِأَہْلِہِ وَفِي رِوَايَةٍ أَسْرَفَ رَجُلٌ عَلَی نَفْسِہِ فَلَمَّا حَضَرَہُ الْمَوْتُ أَوْصَی بَنِيہِ إِذَا مَاتَ فَحَرِّقُوہُ ثُمَّ اذْرُوا نِصْفَہُ فِي الْبَرِّ وَنِصْفَہُ فِي الْبَحْرِ فو اللہ لَئِنْ قَدَرَ اللہُ عَلَيْہِ لَيُعَذِّبَنَّہُ عَذَابًا لَا يُعَذِّبُہُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ فَلَمَّا مَاتَ فَعَلُوا مَا أَمَرَہُمْ فَأَمَرَ اللہُ الْبَحْرَ فَجَمَعَ مَا فِيہِ وَأَمَرَ الْبَرَّ فَجَمَعَ مَا فِيہِ ثُمَّ قَالَ لَہُ: لِمَ فَعَلْتَ ہَذَا؟ قَالَ: مِنْ خَشْيَتِكَ يَا رَبِّ وَأَنْتَ أَعْلَمُ فَغَفَرَ لَہُ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کسی آدمی نے،جس نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی،اپنے اہل خانہ سے کہا،جبکہ دوسری روایت میں ہے: کسی آدمی نے بہت گناہ کیے تھے،پس جب اس کی موت کا وقت آیا تو اس نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی،جب وہ فوت ہو جائے تو اسے جلا دینا،پھر اس (راکھ) کے نصف حصے کو خشکی میں اور اس کے نصف کو سمندر میں بہا دینا،اللہ کی قسم! اگر اللہ نے اس (مجھ) پر تنگی کی تو وہ اسے ایسا عذاب دے گا کہ اس نے تمام جہان والوں میں سے کسی کو ایسا عذاب نہیں دیا ہو گا،پس جب وہ فوت ہو گیا تو انہوں نے اس کی وصیت کے مطابق عمل کیا،پس اللہ نے سمندر کو حکم دیا تو اس نے اس حصے کو جو کہ اس کے اندر تھا،جمع کر دیا،اور خشکی (زمین) کو حکم دیا تو اس نے بھی اس حصے کو جو اس کے اندر تھا،جمع کر دیا،پھر اس (اللہ تعالیٰ) نے اس (آدمی) سے فرمایا: تم نے ایسے کیوں کیا؟ اس نے عرض کیا: رب جی! تیرے ڈر کی وجہ سے،جبکہ تو جانتا ہے،پس اس نے اسے معاف کر دیا۔‘‘ متفق علیہ۔