Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2371 (مشکوۃ المصابیح)
[2371] متفق علیہ، رواہ البخاري (6463) و مسلم (2816/51)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُہُ)) قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللہُ مِنْہُ بِرَحْمَتِہِ فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا واغْدُوا وروحوا وشيءٌ من الدُّلْجَةِ والقَصدَ القصدَ تبلغوا))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کسی شخص کے اعمال اسے نجات نہیں دلائیں گے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اور میں بھی نہیں،مگر یہ کہ اللہ اپنی رحمت سے مجھے ڈھانپ لے،دُرستی کے ساتھ عمل کرتے رہو،میانہ روی اختیار کرو،صبح و شام اور رات کے کچھ حصہ میں عبادت کرو،اعتدال کا خیال رکھو،اعتدال کا خیال رکھو،اس طرح تم منزل پا لو گے۔‘‘ متفق علیہ۔