Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2376 (مشکوۃ المصابیح)

[2376] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (357/2) [و النسائي فی الکبری (11560، 11561، التفسیر)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُصُّ عَلَی الْمِنْبَرِ وَہُوَ يَقُول: (ولِمنْ خافَ مقامَ رَبِّہِ جنَّتانِ) قُلْتُ: وَإِنْ زَنَی وَإِنْ سَرَقَ؟ يَا رَسُولَ اللہِ فَقَالَ الثَّانِيَةَ: (وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جنَّتان) فقلتُ الثانيةَ: وإِنْ زنی وسرق؟ يَا رَسُولَ اللہِ فَقَالَ الثَّالِثَةَ: (وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ) فَقُلْتُ الثَّالِثَةَ: وَإِنْ زَنَی وسرق؟ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أبي الدَّرْدَاء)) . رَوَاہُ أَحْمد

ابودرداء ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو منبر پر وعظ و نصیحت کرتے ہوئے سنا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے تھے:’’جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈر گیا اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا اور چوری کرے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسری مرتبہ فرمایا:’’جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈر گیا اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔‘‘ میں نے دوسری مرتبہ عرض کیا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا اور چوری کرے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تیسری مرتبہ فرمایا:’’جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈر گیا اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔‘‘ تو میں نے بھی تیسری مرتبہ عرض کیا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا اور چوری کرے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگرچہ ابودرداء کی ناک خاک آلود ہو۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ احمد۔