Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2375 (مشکوۃ المصابیح)

[2375] إسنادہ حسن، رواہ البغوي في شرح السنۃ (339/1 ح 4149) [و أحمد (145/4)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ مَثَلَ الَّذِي يعْمل السَّيئَة ثُمَّ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ كَمَثَلِ رَجُلٍ كَانَتْ عَلَيْہِ دِرْعٌ ضَيِّقَةٌ قَدْ خَنَقَتْہُ ثُمَّ عَمِلَ حَسَنَةً فَانْفَكَّتْ حَلْقَةٌ ثُمَّ عَمِلَ أُخْرَی فَانْفَكَّتْ أُخْرَی حَتَّی تَخْرُجَ إِلَی الْأَرْضِ)) رَوَاہُ فِي شَرْحِ السّنة

عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص گناہ کرتا ہے اور پھر نیک عمل کرتا ہے اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جس پر تنگ زِرہ ہو جس نے اس کا گلا گھونٹ رکھا ہو،پھر وہ کوئی نیک عمل کرتا ہے تو ایک کڑی کھل گئی،پھر اس نے دوسری نیکی کی تو دوسری کڑی کھل گئی حتیٰ کہ وہ کھل کر زمین پر آ رہی۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ البغوی فی شرح السنہ۔