Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2384 (مشکوۃ المصابیح)
[2384] متفق علیہ، رواہ البخاري (7393) و مسلم (2714/64)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا أَوَی أَحَدُكُمْ إِلَی فِرَاشِہِ فَلْيَنْفُضْ فِرَاشَہُ بِدَاخِلَةِ إِزَارِہِ فَإِنَّہُ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَہُ عَلَيْہِ ثُمَّ يَقُولُ: بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أرفعہ إِن أَمْسَكت نَفسِي فارحمہما وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ . وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ لْيَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّہِ الْأَيْمن ثمَّ ليقل: بِاسْمِك وَفِي رِوَايَةٍ: ((فَلْيَنْفُضْہُ بِصَنِفَةِ ثَوْبِہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَإِن أَمْسَكت نَفسِي فَاغْفِر لَہَا))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آئے تو وہ (پہلے) اپنے ازار کے کنارے سے اپنے بستر کو جھاڑے،کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے بعد اس پر کون سی چیز آئی،پھر وہ یہ دعا پڑھے: میرے پروردگار! تیرے نام کے ساتھ میں نے اپنے پہلو کو رکھا،اور تیرے نام کے ساتھ ہی اٹھاؤں گا،اگر تو میری جان قبض کر لے تو پھر اس پر رحم فرمانا،اور اگر تو اسے چھوڑ دے تو اس کی اس طرح حفاظت فرمانا جیسے تو اپنے صالح بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’پھر وہ اپنے دائیں پہلو پر لیٹے پھر دعا پڑھے: باسمک۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’اپنے کپڑے کے کنارے سے تین مرتبہ جھاڑے اور کہے اگر تو میری جان قبض کر لے تو اسے بخش دینا۔‘‘ متفق علیہ۔