Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2396 (مشکوۃ المصابیح)

[2396] حسن، رواہ أبو داود (5079۔ 5080) ٭ الحارث بن مسلم: حسن الحدیث علی الراجح و ما قیل في جھالتہ فلیس بجید .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ مُسْلِمٍ التَّمِيمِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ أَسَرَّ إِلَيْہِ فَقَالَ: ((إِذَا انْصَرَفْتَ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُكَلِّمَ أَحَدًا اللہُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ ثُمَّ مِتَّ فِي لَيْلَتِكَ كُتِبَ لَكَ جَوَازٌ مِنْہَا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

حارث بن مسلم تمیمی اپنے والد سے اوروہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے آہستگی سے ان سے فرمایا:’’جب تم نماز مغرب سے فارغ ہو جاؤ تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ دعا پڑھو:’’اے اللہ! مجھے آگ سے بچا لے۔‘‘ اگر تم نے یہ دعا پڑھ لی اور اسی رات فوت ہو جاؤ تو تمہارے لئے اس (آگ) سے خلاصی لکھ دی جائے گی۔اور جب تم نماز صبح پڑھو تو اسی طرح کہو،اگر تم اسی دن فوت ہو گئے تو تمہارے لئے اس (آگ) سے خلاصی لکھ دی جائے گی۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔