Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2407 (مشکوۃ المصابیح)

[2407] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (5073) ٭ عبد اللہ بن عنبسۃ: لم یوثقہ غیر ابن حبان .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ غَنَّامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: من قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: اللہُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ فَقَدْ أَدَّی شُكْرَ يَوْمِہِ وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ حِينَ يُمْسِي فَقَدْ أَدَّی شُكْرَ ليلتہ . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عبداللہ بن غنام ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص صبح کے وقت یہ دعا کرتا ہے:’’اے اللہ! جو نعمت مجھے یا تیری مخلوق میں سے کسی کو ملی ہے وہ صرف تجھ اکیلے ہی کی طرف سے ملی ہے،تیرا کوئی شریک نہیں،ہر قسم کی تعریف اور شکر تیرے ہی لئے ہے۔‘‘ وہ شخص اس روز کا شکر ادا کر دیتا ہے،اور جو شخص شام کے وقت یہی دعا کرتا ہے تو وہ اس شام کا شکر ادا کر دیتا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔