Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2408 (مشکوۃ المصابیح)
[2408] صحیح، رواہ أبو داود (5051) و الترمذي (3400 وقال: حسن صحیح) و ابن ماجہ (3873) و مسلم (2713/61)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَوَی إِلَی فِرَاشِہِ: ((اللہُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَرَبَّ الْأَرْضِ وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَی مُنْزِلَ التوراةِ والإِنجيل والقرآنِ أعوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِي شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِہِ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الظَّاہِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَاغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَرَوَاہُ مُسلم مَعَ اخْتِلَاف يسير
ابوہریرہ ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب آپ اپنے بستر پر تشریف لاتے تو آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے:’’اے اللہ! زمین و آسمان کے رب! اور ہر چیز کے رب! دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے! تورات،انجیل اور قرآن نازل کرنے والے! میں ہر شر والی چیز کے شر سے جس کی تو پیشانی پکڑے ہوئے ہے پناہ چاہتا ہوں،تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں،تو ہی آخر ہے تیرے بعد کوئی چیز نہیں،تو ہی غالب ہے تیرے اوپر کوئی چیز نہیں،تو ہی باطن ہے اور تجھ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں،مجھ سے قرض دور کر دے،اور مجھے فقر سے غنی کر دے۔‘‘ ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ۔اور امام مسلم نے تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ روایت کیا ہے۔صحیح،رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ و مسلم۔