Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2426 (مشکوۃ المصابیح)
[2426] متفق علیہ، رواہ البخاري (2933) و مسلم (1742/21)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدُ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَ الْأَحْزَابِ عَلَی الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ: ((اللہُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اللہُمَّ اہْزِمِ الأحزابَ اللہُمَّ اہزمہم وزلزلہم))
عبداللہ بن ابی اوفی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احزاب کے موقع پر مشرکین کے خلاف دعا کی تو عرض کیا:’’اے اللہ! کتاب اتارنے والے،جلد حساب لینے والے،اے اللہ! لشکروں کو شکست دے،اے اللہ! انہیں خوب شکست دے اور انہیں ہلا کر رکھ دے۔‘‘ متفق علیہ۔