Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2425 (مشکوۃ المصابیح)
[2425] متفق علیہ، رواہ البخاري (1797) و مسلم (1344/428)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّرُ عَلَی كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الْأَرْضِ ثَلَاثَ تَكْبِيرَاتٍ ثُمَّ يَقُولُ: ((لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كلِّ شيءٍ قديرٌ آيِبونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللہُ وَعْدَہُ وَنَصَرَ عَبْدَہُ وَہَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہُ))
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے واپس تشریف لاتے تو آپ ہر بلند جگہ پر تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے،پھر فرماتے: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،واپس لوٹنے والے،توبہ کرنے والے،عبادت کرنے والے،سجدہ کرنے والے،اپنے رب کی حمد بیان کرنے والے ہیں،اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔اپنے بندے کی نصرت فرمائی اور اس اکیلے نے لشکروں کو شکست دی۔‘‘ متفق علیہ۔