Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2431 (مشکوۃ المصابیح)
[2431] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3428) و ابن ماجہ (2235) والبغوي في شرح السنۃ (132/5 ح 1338) ٭ فیہ عمرو بن دینار قھرمان آل الزبیر: ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ و أخطأ من صححہ بتلک الشواھد الضعیفۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ دَخَلَ السُّوقَ فَقَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَہُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِہِ الْخَيْرُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَتَبَ اللہُ لَہُ أَلْفَ أَلْفَ حَسَنَةٍ وَمَحَا عَنْہُ أَلْفَ أَلْفَ سَيِّئَةٍ وَرَفَعَ لَہُ أَلْفَ أَلْفَ دَرَجَةٍ وَبَنَی لَہُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ: ((مَنْ قَالَ فِي سُوقٍ جَامِعٍ يباعُ فِيہِ)) بدل ((من دخل السُّوق))
عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھتا ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لئے بادشاہت اور حمد ہے،وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے،وہ زندہ ہے کبھی مرے گا نہیں،ہر قسم کی خیرو بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ تو اللہ اس کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھ لیتا ہے،اس کی دس لاکھ خطائیں معاف کر دیتا ہے،اس کے دس لاکھ درجات بلند کر دیتا ہے اور اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اور شرح السنہ میں ’’جو شخص بازار میں جائے‘‘ کے الفاظ کے بجائے ’’جس نے کسی بڑے تجارتی مرکز میں یہ دعا پڑھی۔‘‘ کے الفاظ ہیں۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و شرح السنہ۔