Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2445 (مشکوۃ المصابیح)

[2445] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (381/2 ح 8944) و الترمذي (1091 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (2130) و ابن ماجہ (1905)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا رَفَّأَ الْإِنْسَانَ إِذَا تَزَوَّجَ قَالَ: ((بَارَكَ اللہُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكُمَا وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ)) رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب شادی کے موقع پر کسی شخص کو دعا دیتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’اللہ تیرے لئے برکت کرے اور تم دونوں پر برکت کرے اور تم دونوں کو خیر پر اکٹھا کرے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔