Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2444 (مشکوۃ المصابیح)

[2444] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (5096) ٭ شریح بن عبید عن أبي مالک: مرسل کما تقدم (2412)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا وَلَجَ الرَّجُلُ بَيْتَہُ فَلْيَقُلْ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَعَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا ثُمَّ لْيُسَلِّمْ عَلَی أَہْلِہِ . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابومالک اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب آدمی اپنے گھر داخل ہو تو یہ دعا پڑھے:’’اے اللہ! میں داخل ہونے کی جگہ اور نکلنے کی جگہ کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے اور اپنے رب اللہ پر ہم نے توکل کیا،پھر وہ اپنے اہل خانہ کو سلام کرے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔