Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2447 (مشکوۃ المصابیح)
[2447] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (5090) ٭ جعفر بن میمون ضعیف: ضعفہ الجمھور .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((دَعَوَاتُ الْمَكْرُوبِ اللہُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلَی نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوبکرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مغموم شخص کی دعا ہے:’’اے اللہ! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں،مجھے لمحہ بھر کے لیے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کرنا،میرے تمام حالات درست کر دے،تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔