Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2448 (مشکوۃ المصابیح)

[2448] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (1555) ٭ الجریري اختلط و غسان بن عوف: لین الحدیث .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: ہُمُومٌ لَزِمَتْنِي وَدُيُونٌ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((أَفَلَا أُعَلِّمُكَ كَلَامًا إِذَا قُلْتَہُ أَذْہَبَ اللہُ ہَمَّكَ وَقَضَی عَنْكَ دَيْنَكَ؟)) قَالَ: قُلْتُ: بَلَی قَالَ: قُلْ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ: اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ . قَالَ: فَفعلت ذَلِك فَأذْہب اللہ ہمي وَقضی عَن ديني. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،کسی شخص نے عرض کیا،اللہ کے رسول! غموں اور قرضوں نے مجھے گھیر رکھا ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں ایسا کلام نہ بتاؤں کہ جب تم وہ کلام پڑھو تو اللہ تمہارے غم دور کر دے اور تیری طرف سے تیرا قرض ادا کر دے؟‘‘ اس نے عرض کیا: جی ہاں،کیوں نہیں! ضرور بتائیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صبح و شام یہ دعا پڑھا کرو:’’اے اللہ! میں فکر و غم سے تیری پناہ چاہتا ہوں،میں عجز و کاہلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں،میں بخل و بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں،میں قرض کے زیادہ ہونے اور لوگوں کے غلبہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ وہ شخص بیان کرتا ہے: میں نے یہ وظیفہ کیا تو اللہ نے میرا غم دور کر دیا اور میرا قرض ادا کر دیا۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔