Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2463 (مشکوۃ المصابیح)
[2463] متفق علیہ، رواہ البخاري (6317) و مسلم (2717/67)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ: ((اللہُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ يموتون))
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میں نے تیری اطاعت اختیار کی،میں تجھ پر ایمان لایا،تجھ پر توکل کیا،تیری طرف رجوع کیا،تیری توفیق سے (دشمنوں کے ساتھ) جھگڑا کیا،اے اللہ! میں تیری عزت و غلبہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ تو مجھے گمراہ کر دے،تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،تو زندہ ہے جسے موت نہیں آئے گی جبکہ جن اور انسان فوت ہو جائیں گے۔‘‘ متفق علیہ۔