Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2472 (مشکوۃ المصابیح)
[2472] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1551) و الترمذي (3492 وقال: حسن غریب) والنسائي (267/8 ح 5486) [وصححہ الحاکم (533/1) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِيہ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللہِ عَلِّمْنِي تَعْوِيذًا أَتَعَوَّذُ بِہِ قَالَ: ((قُلِ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بك من شَرّ سَمْعِي وَمن شَرّ بَصَرِي وَشَرِّ لِسَانِي وَشَرِّ قَلْبِي وَشَرِّ مَنِيِّي)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ
شُتیر بن شکل بن حُمید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،میں نے عرض کیا،اللہ کے نبی! مجھے کوئی ایسا دم سکھائیں کہ میں اس کے ذریعے پناہ حاصل کیا کروں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو:’’اے اللہ! میں اپنے کان،اپنی آنکھ،اپنی زبان،اپنے دل اور اپنی منی کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی۔