Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2491 (مشکوۃ المصابیح)

[2491] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3491 وقال: حسن غریب) [و ابن المبارک فی الزھد (430) و شک في رفعہ فالسند معلول و یظھر من الزھد بأن الموقوف صحیح .] ٭ سفیان بن وکیع ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ يزِيد الخطمي عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ فِي دُعَائِہِ: ((اللہُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّہُ عِنْدَكَ اللہُمَّ مَا رَزَقْتَنِي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْہُ قُوَّةً لِي فِيمَا تُحِبُّ اللہُمَّ مَا زَوَيْتَ عَنِّي مِمَّا أحب فاجعلہ فراغا ي فِيمَا تحب)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عبداللہ بن یزید خطمی ؓ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے:’’اے اللہ! مجھے اپنی اور اس چیز کی محبت عطا فرما جس کی محبت مجھے تیرے ہاں فائدہ پہنچائے،اے اللہ تو جو میری پسندیدہ چیز مجھے عطا فرمائے تو اسے میرے لئے ایسی چیز کی تقویت کا باعث بنا جسے تو پسند کرتا ہے،اے اللہ! تو میری جس پسندیدہ چیز کو مجھ سے روک لے تو اس کو میرے اس کام کے لئے باعث فراغت بنا جسے تو پسند کرتا ہے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔