Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2501 (مشکوۃ المصابیح)

[2501] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي فی الدعوات (168/1 ح 227) ٭ فیہ فرج بن فضالۃ عن عبد الرحمٰن بن زیاد بن أنعم و ھما ضعیفان .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أُمِّ مَعْبدٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((اللہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ وَعَيْنِي مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ)) . رَوَاہُمَا الْبَيْہَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ

ام معبد ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا:’’اے اللہ! میرے دل کو نفاق سے،میرے عمل کو ریا سے،میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے،کیونکہ تو خیانت کرنے والی آنکھوں کو جانتا ہے اور جو کچھ سینے (دل) چھپاتے ہیں (تو اسے بھی جانتا ہے۔‘‘ امام بیہقی نے دونوں روایتیں الدعوات الکبیر میں روایت کی ہیں۔اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی۔