Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2502 (مشکوۃ المصابیح)

[2502] رواہ مسلم (2688/23)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَادَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَدْ خَفَتَ فَصَارَ مِثْلَ الْفَرْخِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہَلْ كُنْتَ تَدْعُو اللہَ بِشَيْءٍ أَوْ تَسْأَلُہُ إِيَّاہُ؟)) . قَالَ: نَعَمْ كُنْتُ أَقُولُ: اللہُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِہِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْہُ لِي فِي الدُّنْيَا. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: سُبْحَانَ اللہِ لَا تُطِيقُہُ وَلَا تَسْتَطِيعُہُ أَفَلَا قُلْتَ: اللہُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ . قَالَ: فَدَعَا اللہ بِہِ فشفاہ اللہ. رَوَاہُ مُسلم

انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک مسلمان شخص کی عیادت کی،وہ پرندے کے بچے کی طرح کمزور ہو چکا تھا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (اس کی یہ حالت دیکھ کر) اسے فرمایا:’’کیا تم اللہ سے کوئی دعا یا کسی خاص چیز کا سوال کرتے ہو؟‘‘ اس نے عرض کیا،جی ہاں،میں کہا کرتا تھا: اے اللہ! تو نے جو مجھے آخرت میں سزا دینی ہے وہ تو مجھے دنیا میں دے لے۔تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سبحان اللہ! تم (دنیا میں) اس کی طاقت رکھتے ہو نہ تم (آخرت میں) اس کی استطاعت رکھتے ہو،تم نے ایسے کیوں نہ کہا: اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھلائی عطا فرما،اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،اس شخص نے ان کلمات کے ذریعے دعا کی تو اللہ نے اسے شفا عطا کر دی۔رواہ مسلم۔