Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2518 (مشکوۃ المصابیح)
[2518] متفق علیہ، رواہ البخاري (4148) و مسلم (1253/217)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَرْبَعٌ عُمَرٍ كُلُّہُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ إِلَّا الَّتِي كَانَتْ مَعَ حَجَّتِہِ: عُمْرَةً مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنَ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَّمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِہِ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے کیے ہیں وہ سب ذوالقعدہ میں کیے،بجز اس عمرہ کے جو آپ نے حج کے ساتھ کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عمرہ حدیبیہ سے ذوالقعدہ میں کیا،ایک عمرہ اگلے سال ذوالقعدہ میں کیا،ایک عمرہ جعرانہ سے جہاں آپ نے حنین کا مال غنیمت تقسیم کیا وہ بھی ذوالقعدہ میں اور ایک عمرہ اپنے حج کے ساتھ کیا۔متفق علیہ۔