Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2520 (مشکوۃ المصابیح)

[2520] صحیح، رواہ أحمد (255/1 ح 2304) و النسائي (111/5 ح 2621) والدارمي (29/2 ح 1795)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا أَيُّہَا النَّاسُ إِنَّ اللہَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ الْحَجَّ)) . فَقَامَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَقَالَ: أَفِي كُلِّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: لَوْ قُلْتُہَا: نَعَمْ لَوَجَبَتْ وَلَوْ وَجَبَتْ لَمْ تَعْمَلُوا بِہَا وَلَمْ تَسْتَطِيعُوا وَالْحَجُّ مَرَّةٌ فَمَنْ زَادَ فَتَطَوُّعٌ . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيّ والدارمي

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’لوگو! اللہ نے تم پر حج کرنا فرض قرار دیا ہے۔‘‘ تو اقرع بن حابس ؓ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہر سال؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہر سال حج کرنا) واجب ہو جاتا،اور اگر واجب ہو جاتا تو تم عمل کرتے نہ تم استطاعت رکھتے،اور حج کرنا ایک مرتبہ فرض ہے،اور جو شخص زیادہ مرتبہ کرے تو وہ نفلی ہے۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و النسائی و الدارمی۔