Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2563 (مشکوۃ المصابیح)
[2563] متفق علیہ، رواہ البخاري (1641) و مسلم (190 / 1235)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عُروةَ بنِ الزُّبيرِ قَالَ: قَدْ حَجَّ النَّبِيُّ ﷺ فَأَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ أَوَّلَ شَيْءٍ بَدَأَ بِہِ حِينَ قَدِمَ مَكَّةَ أَنَّہُ تَوَضَّأَ ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ لَمْ تَكُنْ عُمْرَةً ثُمَّ حجَّ أَبُو بكرٍ فكانَ أوَّلَ شيءٍ بدَأَ بِہِ الطوَّافَ بالبيتِ ثمَّ لَمْ تَكُنْ عُمْرَةً ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ عُثْمَانُ مثلُ ذَلِك
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کیا تو عائشہ ؓ نے مجھے بتایا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ نے سب سے پہلے وضو کیا،پھر بیت اللہ کا طواف کیا،پھر اسے عمرہ (کا طواف) نہ بنایا،پھر ابوبکر ؓ نے حج کیا تو انہوں نے بھی سب سے پہلے طواف کیا،پھر انہوں نے بھی اسے عمرہ نہ بنایا،پھر عمر ؓ اور پھر عثمان ؓ نے بھی اسی طرح کیا۔متفق علیہ۔