Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2572 (مشکوۃ المصابیح)
[2572] متفق علیہ، رواہ البخاري (294) و مسلم (119۔ 120 /1211)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ لَا نَذْكُرُ إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ طَمِثْتُ فَدَخَلَ النَّبِيُّ ﷺ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ: ((لَعَلَّكِ نَفِسْتِ؟)) قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: ((فَإِنَّ ذَلِكِ شَيْءٌ كَتَبَہُ اللہُ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ فَافْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّی تَطْہُرِي))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف حج کے ارادے سے روانہ ہوئے،جب آپ مقام سرف پر پہنچے تو مجھے حیض آ گیا،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’شاید کہ تمہیں حیض آ گیا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا،جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہ تو ایک ایسی چیز ہے جو اللہ نے آدم ؑ کی بیٹیوں پر مقدر کر دیا ہے،تم جب تک حیض سے پاک نہیں ہو جاتیں،بیت اللہ کے طواف کے سوا دیگر حاجیوں کی طرح امور بجا لاتی رہو۔‘‘ متفق علیہ۔