Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2573 (مشکوۃ المصابیح)

[2573] متفق علیہ، رواہ البخاري (369) و مسلم (1347/435)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: بَعَثَنِي أَبُو بَكْرٍ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي أَمَّرَہُ النَّبِيُّ ﷺ عَلَيْہَا قَبْلَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَوْمَ النَّحْرِ فِي رَہْطٍ أَمَرَہُ أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ: ((أَلَا لَا يَحُجُّ بَعْدَ العامِ مشرِكٌ وَلَا يطوفَنَّ بِالْبَيْتِ عُرْيَان))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ابوبکر ؓ نے اس حج میں،جس میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں حجۃ الوداع سے پہلے امیر حج بنا کر بھیجا تھا،مجھے ایک جماعت کے ساتھ بھیجا اور حکم دیا کہ ’’لوگوں میں اعلان کر دیا جائے کہ سن لو! اس سال کے بعد کوئی مشرک بیت اللہ کا حج کرے نہ کوئی برہنہ حالت میں بیت اللہ کا طواف کرے۔‘‘ متفق علیہ۔