Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2592 (مشکوۃ المصابیح)
[2592] متفق علیہ، رواہ البخاري (1659) و مسلم (274/ 1285)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن محمدِ بن أبي بكرٍ الثَقَفيُّ أَنَّہُ سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَہُمَا غَادِيَانِ مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَةَ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ فِي ہَذَا الْيَوْمِ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ فَقَالَ: كَانَ يُہِلُّ مِنَّا الْمُہِلُّ فَلَا يُنْكَرُ عَلَيْہِ وَيُكَبِّرُ الْمُكَبِّرُ مِنَّا فَلَا يُنكَرُ عَلَيْہِ
محمد بن ابوبکر ؒ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے انس بن مالک ؓ سے دریافت کیا،جبکہ وہ دونوں منی سے عرفات جا رہے تھے،آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اس روز کیسے (تکبیر و تہلیل) کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہم میں سے کوئی تلبیہ پڑھتا تو اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور ہم میں سے کوئی اللہ اکبر کہتا تو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔متفق علیہ۔