Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2595 (مشکوۃ المصابیح)
[2595] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (883 وقال: حسن) و أبو داود (1919) و النسائي (255/5 ح 3017) و ابن ماجہ (3011)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ خَالٍ لَہُ يُقَالُ لَہُ يَزِيدُ بْنُ شَيْبَانَ قَالَ: كُنَّا فِي مَوْقِفٍ لَنَا بِعَرَفَةَ يُبَاعِدُہُ عَمْرٌو مِنْ مَوْقِفِ الْإِمَامِ جِدًّا فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ: إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَيْكُمْ يَقُولُ لَكُمْ: ((قِفُوا عَلَی مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَی إِرْثِ من إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاہِيمَ عَلَيْہِ السَّلَامُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ
عمرو بن عبداللہ بن صفوان اپنے ماموں یزید بن شیبان سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: ہم نے میدان عرفات میں ایسی جگہ وقوف کیا جو کہ بقول ان کے امام کے وقوف کی جگہ سے بہت دور تھا،ابن مربع انصاری ؓ ہمارے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تمہاری طرف قاصد بنا کر بھیجا ہے،وہ تمہیں فرماتے ہیں:’’تم اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو،کیونکہ تم اپنے باپ ابراہیم ؑ کی میراث پر ہو۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔