Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2596 (مشکوۃ المصابیح)

[2596] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1937) والدارمي (57/2 ح 1886)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((كُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ وَكُلُّ مِنًی مَنْحَرٌ وَكُلُّ الْمُزْدَلِفَةِ مَوْقِفٌ وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ

جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میدان عرفات پورے کا پورا وقوف کی جگہ ہے،پورا منی قربان گاہ ہے،پورا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے،اور مکہ کے تمام راستے،راستے اور قربان گاہ ہیں۔‘‘ (یعنی مکہ آنے والے کے لیے کسی بھی راستے سے مکہ میں داخل ہونا جائز ہے) اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الدارمی۔