Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2598 (مشکوۃ المصابیح)
[2598] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3585 وقال: حسن غریب) ٭ حماد بن أبي حمید ضعیف و للحدیث شاھد ضعیف (انظر الحدیث الآتي: 2599)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: خَيْرُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَخَيْرُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْء قدير . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عرفہ کے دن کی دعا بہترین دعا ہے اور میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء ؑ نے جو بہترین دعا کی ہے وہ یہ ہے:’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اس کے لیے بادشاہت ہے اور اس کے لیے ہر قسم کی تعریف ہے،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔