Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2597 (مشکوۃ المصابیح)
[2597] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1917)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن خالدِ بنَ ہَوْذَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ عَرَفَةَ عَلَی بَعِيرٍ قَائِمًا فِي الركابين. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
خالد بن ہوذہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عرفہ کے دن اونٹ کی دونوں رکابوں میں پاؤں رکھ کر کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔