Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2641 (مشکوۃ المصابیح)
[2641] إسنادہ صحیح، رواہ مالک (380/1 ح 873) و الترمذي (910 وقال: حسن صحیح) و ابن ماجہ (3106)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ؟ قَالَ: ((انْحَرْہَا ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَہَا فِي دَمِہَا ثُمَّ خَلِّ بَيْنَ النَّاسِ وَبَيْنَہَا فَيَأْكُلُونَہَا)) . رَوَاہُ مَالك وَالتِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَہ
ناجیہ خزاعی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قربانی کے اونٹوں میں سے کوئی چلنے سے عاجز آ جائے تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے نحر کر دینا پھر اس (کے قلادے) کے جوتے اس کے خون میں ڈبو دینا (اور اس کے پہلو پر نشان لگا دینا) پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑدینا تاکہ وہ اسے کھا لیں۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ مالک و الترمذی و ابن ماجہ۔