Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2640 (مشکوۃ المصابیح)
[2640] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1749) [و أحمد 261/1]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَہْدَی عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ہَدَايَا رَسُولِ اللہِ ﷺ جَمَلًا كَانَ لِأَبِي جَہْلٍ فِي رَأْسِہِ بُرَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَفِي رِوَايَةٍ مِنْ ذَہَبٍ يَغِيظُ بِذَلِكَ الْمُشْركين. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ کے سال قربانی کے جانور بھیجے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قربانی کے جانوروں میں ابوجہل کا اونٹ بھی تھا جس کی ناک میں چاندی کا اورایک دوسری روایت میں ہے کہ سونے کا ایک کڑا تھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے مشرکین کو غصہ دلانا چاہتے تھے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔