Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2648 (مشکوۃ المصابیح)
[2648] متفق علیہ، رواہ البخاري (1727) و مسلم (317 /1301)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: ((اللہُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ)) . قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((اللہُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ)) . قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((وَالْمُقَصِّرِينَ))
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا:’’اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور بال کترانے والوں پر بھی۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بال کترانے والوں پر بھی۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بال کترانے والوں پر بھی۔‘‘ متفق علیہ۔