Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2650 (مشکوۃ المصابیح)

[2650] متفق علیہ، رواہ البخاري (171) و مسلم (1305/323)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَتَی مِنًی فَأَتَی الْجَمْرَةَ فَرَمَاہَا ثُمَّ أَتَی مَنْزِلَہُ بِمِنًی وَنَحَرَ نُسُكَہُ ثُمَّ دَعَا بِالْحَلَّاقِ وَنَاوَلَ الْحَالِقَ شِقَّہُ الْأَيْمَنَ ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيَّ فَأَعْطَاہُ إِيَّاہُ ثُمَّ نَاوَلَ الشِّقَّ الْأَيْسَرَ فَقَالَ ((احْلِقْ)) فَحَلَقَہُ فَأعْطَاہُ طَلْحَةَ فَقَالَ: ((اقْسِمْہُ بَيْنَ النَّاسِ))

انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منیٰ تشریف لائے تو جمرہ پر آئے اور اسے کنکریاں ماریں،پھر منیٰ میں اپنی رہائش گاہ پر آئے اور قربانی کی پھر آپ نے حجام کو منگایا اور آپ نے اپنے سر کی دائیں طرف حجام کی طرف کی تو اس نے اسے مونڈ دیا پھر آپ نے ابوطلحہ انصاری ؓ کو بلایا اور وہ بال انہیں دے دیے،پھر آپ نے بائیں جانب اس کی طرف کی اور فرمایا:’’مونڈ دو۔‘‘ تو اس نے اسے مونڈ دیا تو آپ نے وہ بال بھی ابوطلحہ کو دے دیے اور فرمایا:’’انہیں لوگوں میں تقسیم کر دو۔‘‘ متفق علیہ۔