Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2658 (مشکوۃ المصابیح)
[2658] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2015)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن أُسامةَ بنِ شرِيكٍ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ حَاجًّا فَكَانَ النَّاسُ يَأْتُونَہُ فَمِنْ قَائِلٍ: يَا رَسُولَ اللہِ سَعَيْتُ قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ أَوْ أَخَّرْتُ شَيْئًا أَوْ قَدَّمْتُ شَيْئًا فَكَانَ يَقُولُ: ((لَا حَرَجَ إِلَّا عَلَی رَجُلٍ اقْتَرَضَ عِرْضَ مُسْلِمٍ وَہُوَ ظَالِمٌ فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وہَلِك)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
اسامہ بن شریک ؓ بیان کرتے ہیں،میں حج کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوا،لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آتے اور مسائل دریافت کرتے تھے،کسی نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے طواف کرنے سے پہلے سعی کر لی،یا میں نے ایک چیز کو مؤخر کر لیا یا میں نے کوئی چیز مقدم کر لی،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے:’’اس شخص کے سوا جس نے کسی مسلمان کی عزت کو خراب کیا،کوئی حرج نہیں،ایسا شخص ظالم ہے اور ایسا شخص ہی حرج،گناہ اور ہلاکت کا شکار ہوا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔