Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2657 (مشکوۃ المصابیح)
[2657] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (885 وقال: حسن صحیح) [و أبو داود (1922، 1935) و ابن ماجہ (3010)] ٭ سفیان الثوري مدلس و عنعن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن عَليّ قَالَ: أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أَفَضْتُ قَبْلَ أَنْ أَحْلِقَ فَقَالَ: ((احْلِقْ أَوْ قَصِّرْ وَلَا حَرَجَ)) . وَجَاءَ آخَرُ فَقَالَ: ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ. قَالَ: ((ارْمِ وَلَا حرج)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
علی ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا:’’اللہ کے رسول! میں نے سر منڈانے سے پہلے طواف افاضہ کر لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اب سر منڈا لو یا بال کترا لو،کوئی حرج نہیں۔‘‘ پھر ایک دوسرا آدمی آیا تو اس نے عرض کیا،میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اب کنکریاں مار لو،کوئی حرج نہیں۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔