Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2660 (مشکوۃ المصابیح)
[2660] رواہ البخاري (1746)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن وَبرةَ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ: مَتَی أَرْمِي الْجِمَارَ؟ قَالَ: إِذَا رَمَی إِمَامُكَ فَارْمِہِ فَأَعَدْتُ عَلَيْہِ الْمَسْأَلَةَ. فَقَالَ: كُنَّا نَتَحَيَّنُ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ رمينَا. رَوَاہُ البُخَارِيّ
وبرہ ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے ابن عمر ؓ سے دریافت کیا: میں کس وقت کنکریاں ماروں؟ انہوں نے فرمایا: جب تمہارا امام کنکریاں مارے تو تم بھی کنکریاں مارو۔میں نے دوبارہ ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم انتظار کرتے رہتے تھے،جب سورج ڈھل جاتا تو ہم کنکریاں مارتے تھے۔رواہ البخاری۔